چترال (نمائندہ چترال میل) تنظیم اہلسنت والجماعت کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صحابہ کرام دنیا کے مقدس ترین ہستی ہیں جوکہ شریعت محمدی کے نزول کے اولین ترین اور چشم دید گواہ ہیں اوراللہ کے آخری رسول کے ایک ایک اشارے پر مرمٹنے والے اور دین کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا نے والے یہی حضرات تھے اور یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم اجمعین کی عزت وتکریم ہر مسلمان پر لازمی ہے جس کے بغیر ان کے ایمان کی تکمیل ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم کے نائب صدر خیبر پختونخوا مولانا اسلام الدین عثمانی، ضیاء الحق حیدری، مولانا عبدالاکبر چترالی، خافظ خوش ولی خان، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حاجی اکبر معاویہ، مولانا سراج الدین ندیم، الحاج عید الحسین نے جمعہ کے روز “دفاع صحابہ و اہلبیت “جلسے میں کیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی شان اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کوئی ان کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتے جوکہ اسوہ حسنہ کے عملی نمونے تھے اور جنہوں نے سختیاں جھیل کر اسلام جیسی عظیم نعمت ہم تک پہنچائی۔ انہوں نے کہاکہ جس دل میں صحابہ کرام کی عظمت اور عزت جاگزین نہ ہو، اس دل کا مالک صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کے لائق ہی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بعض اسلام دشمن عناصر اسلام کا لبادہ اوڑ ھ کر صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کرنے کی مذموم حرکت کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں مگر تنظیم اہل سنت والجماعت کا ایک بھی کارکن اسلام مملکت خداداد میں موجود ہو، تو یہ مذموم سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے گزشتہ قومی اسمبلی سے تحفظ صحابہ کے بارے میں قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبرچترالی کی تعریف کی اور کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی اس مملکت میں کسی کو بھی صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کی جرات نہیں ہوسکے گا۔ اس موقع پر فلسطین میں جاری اسرائیل کے خلاف جنگ میں مسلمان ممالک کی خاموشی کی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کو ایک ہوکر صحابہ کرام کی سنت زندہ کرتے ہوئے کفر کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال