چترال ( نما یندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے جبکہ ہمارے حکمران اس حساس ترین مسئلے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہیں جبکہ صیہونی قوتیں اب گریٹر اسرائیل کے نقشے میں رنگ بھرنے کے لئے ایڑی چوٹی لگارہی ہے جن کا اگلا ہدف عرب ممالک اور پھر پاکستان ہوگا اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کو اس میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔ بدھ کے روز المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ غوری، شاہین اور طرح طرح کے نام کے میزائل کیا عجائب گھر میں رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے جبکہ یہ وقت تمام سیاسی اور مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر فلسطین کو بچانے کا ہے اور اس وقت فلسطین میں کربلا کا منظر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے اور مغربی آقاؤں کی ایما پر اسرائیل نے بدترین بربریت اور ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوپھلتا پھولتا، خوشحال، کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسان انسان کی غلامی سے آزاد، ہر بچہ کے لئے کوالٹی ایجوکیشن، ہر یتم کی کفالت، وسائل کومنصفانہ تقسیم، قانون کی نظر میں سب برابر اور ہر انسان کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں، تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ سراج الحق نے کہاکہ اگر جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور اسمبلی میں ممبری کا حصول ہونے تک محدود ہوتا تو آسان بات تھی مگر جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی تحریک کا نام ہے اور انبیاء کا وارث جماعت ہے جو کہ نسلوں کو بچانا چاہتی ہے اور پوری امت کو امت واحدہ بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعداد کے لحاظ سے کم اور اسمبلیوں میں اس کی نمائندگی بہت ہی محدود ہے لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جماعت اسلامی اپنی کم تعداد کے باوجود اثرو نفوذ میں سب سے آگے ہے جس کی شہادت یورپی سفیر وں سے لے کر امریکہ کے سنیٹروں تک نے دی ہے جنہوں نے اس بات کابرملا اعتراف کیا کہ انہیں اس ملک میں اگر کسی سے ڈر ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ایک مکمل اور پرفیکٹ نظام موجود ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس بار بھی امت مسلمہ کی اتحاد ویگانگت کی ضرورت کے وقت تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے قومی فسلطین کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اس کی ذیلی تنظیمیں ضلعوں کی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے اوریہ کام ضلعی سطح پر بھی جماعت اسلامی کے کارکن ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگلے جمعۃ المبار ک کے دن قومی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد جمع کی جائے گی جس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے لیں۔ اس سے قبل سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد اور ڈپٹی قیم صوبہ مولانا ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں جے یو آئی، پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر سراج الحق نے ان کو خوش آمدید کہااور انہیں ہار پہنایا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال