بدھ کے روز محکمہ زراعت کے شعبہ ان فارم واٹر منیجمنٹ کے زیر اہتمام کسانوں کے لئے فیلڈ ڈے منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) بدھ کے روز محکمہ زراعت کے شعبہ ان فارم واٹر منیجمنٹ کے زیر اہتمام کسانوں کے لئے فیلڈ ڈے منایا گیا جس میں ایریگیٹڈ ایگریکلچر امپرومنٹ پراجیکٹ (KP-IAIP)کے تحت ابپاشی کے پانی کی ضیاع کو روکنے کے موضوع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے کسانوں کو اگاہی دی گئی تاکہ پانی کی دستیاب قلیل مقدار کو ذیادہ سے ذیادہ زرعی پیدوار کوبڑہانے استعمال کرکے پیدوارکو بڑہایا جاسکے۔ ایگریکلچر ل ریسرچ اسٹیشن میں منعقد ہ اس فیلڈ ڈے میں ان فارم واٹر منیجمنٹ کے ڈسٹرکٹ افیسر انجینئر امیر حسین، انجینئر فضل حسین، زرعی تحقیق کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف اور دوسروں نے ابپاشی کے لئے ڈرپ ایریگیشن اور اسپرینکل ایریگیشن سسٹم کی ساخت اور فعل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کی تکنیکی پہلووں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ چترال ایک خشک زون میں واقع ہے اور مون سون بارشیں مطلوبہ مقدار میں نہ ہونے اورپہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے نہری نظام کی تعمیر اور دیکھ بھال کی راہ میں حائل مشکلات کے پیش نظر ڈرپ ایریگیشن سسٹم ہی اس علاقے کے لئے موزون ترین ہے جسے یہاں رواج اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ ابپاشی کے نہروں میں پانی کو جذب ہونے اور دوسرے نقصانات سے روکنے کے لئے پہلے سے تیار کردہ کنکریٹ سسٹم کی افادیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایاگیاکہ چترال کے کئی علاقوں میں کسان اس سسٹم سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔موسم سرما میں پڑنے والی برف اور بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے ابپاشی میں استعمال کے لئے علاقے میں اس کی گنجائش کا بھی تکنیکی انداز میں جائزہ پیش کرنے کے بعد اسے قابل عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان فارم واٹر منیجمنٹ کا محکمہ ابپاشی کے پانی کی ایک ایک قطرے کو کھیت اور باغات تک پہنچانے کے لئے سہولیات تک رسائی میں کسانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون،مدداور رہنمائی کے لئے تیار ہے جس سے کسانوں کو استفاد ہ کرنا چاہئے۔اس موقع پرمختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں شہزادہ ہشام الملک، مولانا خدا رحمت، شاہ جہان، شیر جہان، شوکت جان اور دوسروں نے ابپاشی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری منصوبہ کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں کسانوں کو ریسرچ اسٹیشن کے احاطے میں فیلڈ پر لے کر ابپاشی کے پانی کی کنزرویشن کے مختلف منصوبے دیکھائے گئے۔