چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ناظم چترال نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کو اس میں اپنی بساط بھر حصہ لینا ہے جب کہ یہ بات حقیقت ہے کہ ان خصوصی بچوں میں قدرت نے صلاحیت رکھ دی ہے جن کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ہفتے کے روز چترال میں ذہنی وجسمانی معذور بچوں کی بحالی کے ادارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معذوربچوں کے والدین اللہ کے نزدیک ذیادہ اجر کے مستحق ہیں جوکہ معذوریوں کے حامل بچوں کی پرورش کرتے ہیں جوکہ نارمل بچوں سے کہیں ذیادہ مشکل اور دقت طلب کام ہے اور ان کی تعلیم وتربیت اور بحالی کے لئے قائم اداروں میں کام بھی عبادت کے برابر ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو دہائی سال قبل قائم اپنی نوعیت کا ضلعے میں یہ واحد ادارہ اب تک پرائمری لیول سے آگے نہ بڑھ سکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہا ر کیاکہ ضلعے میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا جس کے لئے صوبائی حکومت سمیت دوسرے اداروں سے را بطہ کیا جائے گا تاکہ ضلعے کے تمام علاقوں میں سینکڑوں معذور بچے تعلیم وتربیت کے ذریعے بحال ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت نے اپنی مالی وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس ادارے کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پہل کی ہے۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی ٹور کے لئے دو لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نصرت جبین نے ادارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کو درپیش مسائل بیان کئے۔ا نہوں نے کہاکہ چترال کی پانچ لاکھ کے لگ بھگ آبادی میں معذور بچوں کی ذیادہ سے ذیادہ تعداد کی بحالی اسی ادارے کے ذریعے ممکن ہے لیکن وسائل کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ اس ادارے میں بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے بھی مزید گاڑی کی ضرورت ہے جبکہ اسٹاف کی تعداد بھی کم ہے۔ سکول کے پرنسپل رحمت نواز سروری نے اس موقع پر ادارے کے اعراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری لیول تک تعلیم، استعداد کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی، فزیوتھراپی کے ذریعے جسمانی بحالی، عذا کی فراہمی اور تفریحی مواقع بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سکول کے پی ٹی اے کے نمائندون نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ س
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات