چترال (نمائندہ چترال میل) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ گرم چشمہ ایر یا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (گاڈو) نے گرم چشمہ ویلی کے عوام کودیہی اشتراک کی بنیادوں پر علاقے کی ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انہیں متحد رکھنے میں کلیدی کردار کا مالک ہے اور یہ جذبہ اور سپرٹ برقرار رہنا چاہئے۔ گزشتہ دنوں گرم چشمہ کے مقام پر گاڈو کے نومنتخب بورڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند سال پہلے گرم چشمہ کے عوام کی اتحاد واتفاق کا جذبہ اس وقت عملی طورپر دیکھا گیا جب علاقے کے عوام نے گرم چشمہ سے شوغور تک سڑک کو خود مرمت کرکے ٹریفک بحال کردی اور انہوں نے حکومت کی آمد کا انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دوراہ پاس کوکھولنے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے جہاں اب حالات پر امن ہیں اور ارندو بارڈر سمیت شاہ سدیم کے کھلنے کی وجہ سے یہاں ترقی کا عمل تیز ہوگا اور لوگوں کو روزگار کے ذرائع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مقامی افراد پر زور دیاکہ وہ اپنی زمینات کواونے پونے داموں بیچنے سے گریز کریں اور خود محنت مزدوری کرکے کاروبار شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند افراد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان اور گرم چشمہ سے ضلع کونسل کے رکن محمدحسین اور مقامی معتبرات نے بھی خطاب کیا اور علاقے میں گاڈو کے خدمات کی تعریف کی اور دوراہ پاس کے کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل گاڈو کے نومنتخب چیرمین نذورشاہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن سے کرنل معین الدین نے حلف لیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات