چترال (نمائندہ چترال میل)ماڈل ٹرائیل مجسٹریٹ کورٹ کے جج ناصر خان نے گزشتہ مارچ میں ایون گاؤں میں پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر پر حملے میں ملوث ماں اور بیٹی کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 10ہزار 796روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ استعاثہ کے مطابق اس سال 25مارچ کوصحن پائین ایون گاؤں میں امیر خان کی بیوی مشرف بی بی اور بیٹی نسیمہ بی بی نے محکمہ صحت کے لیڈی ہیلتھ ورکر شازیہ بی بی پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے ان کے گھر میں داخل ہوئی۔ ماں بیٹی نے شازیہ بی بی کو دھکے دے کر گھرسے باہر نکالا اور مزید دھکا دینے پر وہ نالی میں گرگئی اور ان کے جسم پر کئی جگہوں پر زخم آئے۔ ماڈل ٹرائیل کورٹ کے عدالت میں چالان پیش ہونے کے ایک ماہ کے اندر اندر عدالت نے ماں بیٹی کو مجرم قرار دے کر انہیں جرمانے کی سزا سنادی جس کی عدم ادائیگی پر ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں انصاف فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کیاہے جس سے پولیوورکروں میں تحفظ کا احساس اجاگر ہوگا اور فوری انصاف کی فراہمی کے نظام کو عدلیہ کی تاریخ میں ایک سنگ میل قراردی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










