ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال امجد حسین کی عدالت نے بانگ یارخون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم جنید اکبر ولد سردار خان کو عمر قید سخت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال امجد حسین کی عدالت نے بانگ یارخون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم جنید اکبر ولد سردار خان کو عمر قید سخت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادی۔جنید اکبر نے مبینہ طور پر 5فروری 2021 کو اپنے ہی گاوں بانگ یارخون میں واقع سسرال میں داخل ہوکر اپنی بیوی کی چچی تیغون عرف خوش تھان بی بی کو 12بور بندوق سے فائر کر قتل اور بیوی شاہ زیبا بی بی اور ساس سلیمہ بی بی کو شدید زخمی کردیا تھا۔
10لاکھ روپے جرمانے کی رقم مقتولہ تیغون کے قانونی ورثاء کو ادا کئے جائیں گے جبکہ عدالت نیسلیمہ بی بی کو شدید زخم پہنچانے پر دیت کی رقم کا ایک تہائی کے برابر جرمانہ عائد کیا جو کہ مجروحہ کو ادا کئے جائیں گے۔شکایت کنندہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود اور غلام علی شاہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ گل حیات ایڈوکیٹ وکیل صفائی کو طور پیش ہوئے۔فیصلہ سناتے وقت ملزم کمرہ عدالت میں موجود تھے جسے کنوکشن وارنٹ کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔