چترال (نما یندہ چترال میل)ضلعی انتظامیہ،محکمہ ایجوکیشن،سول ڈیفنس،تجاریونین چترال اوردوسرے ایسوسی ایشن کاپاک فوج اورپولیس کے حق میں اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال کے دفترسے پرانے پی آئی اے چوک تک ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر پاکستان زندہ آباد، پاک آرمی زندہ آباد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔یہ ریلی افواج پاکستان اور پختونخوا پولیس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے نکالی گئی۔ ریلی کے بعدٹاون حال چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی،ڈپٹی ایجوکیشن افیسرلوئرچترال شاہدحسین،وائس پرنسپل سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال شاہدجلال،ایڈمن افیسرتحصیل ایڈمنسٹریشن لوئرچترال رحمت ولی اوردوسروں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہوئے کہاکہ ہم ملکی سالمیت کے محافظوں کے دامن پر داغ نہیں دیکھنا چاہتے، کیونکہ مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم کسی بھی صورت میں اپنے محافظوں کے قربانیوں پر پانی نہیں پھیرنے دینگے، ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی شہدائے پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہدائے پاکستان منایاگیا۔اس دن کومنانے کامقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرناہے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے قومی ترانہ،تقریراورملی نغمہ پیش کی۔ آخرمیں ملک کی سلامتی، امن اور ملک قوم کے محافظوں کے لئیے دعائیں کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات