چترال ( نما یندہ چترال میل) گرم چشمہ سے ضلع کونسل کے سابق رکن محمد حسین نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر واضح کردیا ہے کہ ان کو اور اہالیان گوبور کو پہنچنے والی جانی نقصان کی ساری ذمہ داری شوغور کے شہزادہ وقار الملک اور ان کے مزارع حاجی فیاض احمد اور گوہیگ گاؤں کے مہترجو عطاء الرحمن پر عائد ہوگی جوکہ زرعی زمین اور چراگاہ کی ملکیت کا کیس عدالتوں میں ہار جانے کے بعد اب ان کے جان کے درپے ہوکر انہیں طرح طرح سے دھمکیاں دے رہے ہیں جن میں فون کال بھی شامل ہیں۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں سابق یونین ناظم کریم آباد محمد یعقوب اور اہالیان گوبور زین العابدین، سراج الدین، ناصر الدین، محمد ایوب، سکندر، قاری مجیب، محمد علی، شاہ ولی اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہزادہ محمد مطاع الملک کا اہالیان گوبور کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلاآرہا تھا جس کا مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف فیصلہ ہوا اور ا ن کے وفات کے بعد ان کا بیٹا شہزادہ وقار الملک نے مقدمہ جاری رکھا اور اگلے عدالتوں میں اپیل کی جہاں سے بھی ان کے خلاف فیصلے ہوئے اور نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان گوبور کی درخواست پر سٹلمنٹ افیسر چترال نے سیٹلمنٹ تحصیلدار کو موقع پر بھیجا جو تمام قانونی تقاضے پوری کرکے9مئی کو موقع پر پہنچ کر ریکارڈ وغیرہ چیک کرکے رپورٹ پیش کی تو آج یعنی 10مئی کو شہزادہ وقار الملک کے کارندے انہیں فون سے جان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ محمد حسین نے دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور اہالیان گوبور کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ فون نمبر 03489444954 سے آنے والی کالز سے دھمکی دینے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات