چترال (نما یندہ چترال میل) ڈی پی او چترال اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ چترال میں مثالی امن و امان کو قائم ودائم رکھنے، معاشرتی ہم آہنگی کو پروموٹ کرنے اور سماجی برائیوں کے خلاف جہاد میں صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں بھی وہ اپنی روایتی کی کردار احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ جمعہ کے دن چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے دائرہ کار سے متعلق تمام عوامی مسائل کو انتہائی باریک بینی اور خلوص نیت سے حل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال اور آبرو کی سوفیصد تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے حال ہی میں متعارف کردہ اصلاحات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پوری صلاحیت اور قوت کے ساتھ ضلعی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض نبھانے کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں کامیابی کے لئے وہ صحافی برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کی تعاون اور رہنمائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چترال کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ٹورزم کی ترقی بھی ان کے ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے عوامی بھلائی, امن و امان، جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان اور ایس ڈی پی او احمد عیسیٰ بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے کبل سوات کے دھماکے میں شہید ہونے والے چترال پولیس کو دو جوانوں خلیل الرحمٰن اور فضل رازق کی شہادت پر ڈی پی او سے تعزیت کی اور شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔