چترال (نما یندہ چترال میل) سی۔ٹی۔ڈی۔پولیس اسٹیشین کبل سوات بم دھماکے میں شہید ہونے والے لوئر چترال پولیس کے جوان شہید خلیل الرحمن اور شہید فضل رازق کو خراج تحسین پیش کرنے اور تعزیت کے لئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان کی پولیس لائن لوئر چترال آمد۔پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ,ایس۔پی۔انوسٹگشین محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور دیگر افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔لوئر چترال پولیس کے چاق وچوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کو سلامی پیش کی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان,ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز زرگراندہ چترال کا دورہ کیا وہاں پر موجود شعبہ جات میں عوام کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول کا خصوصی طور پر وزٹ کیا۔انچارچ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم PASI سیف الدین نے افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اور کہا پولیس روایتی کام سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استعفادہ حاصل کررہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
الحمداللہ, ڈی۔پی۔او اکرم اللہ کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی بہترین منیجمنٹ اور پلاننگ کی وجہ سے اس عید پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ رونما نہیں ہوا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات