چترال (نما یندہ چترال میل) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی سربراہی میں علاقہ دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کھلی کچہری میں مشیران علاقہ, علمائے کرام, نوجوان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد می بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقہ مشیران اور معززین نے ڈی۔پی۔او کو دروش آمد پر خوش آمدید کہا اور علاقے کے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کھلی کچہری میں عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز اور امن پسند ہے جس کی وجہ سے یہاں دیگر علاقوں کی نسبت جرائم نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام کی سہولت کے خاطر ایس۔ڈی۔پی۔او آفس دروش میں ایک ہفتے کے اندر پولیس ویریفکیشین اور ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کیاجائے گا۔عوامی تنازعات کے حل میں ڈسپیوٹ ریزیولیشین کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں علاقہ دروش میں ڈی۔ار۔سی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔عوام معمولی تنازعات کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کریں۔ عوام اپنے علاقے میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھا جائے۔ڈی۔پی۔او نے سرکل دروش کے ایس ایچ۔اوز اور ٹریفک انچارچ کو خصوصی ہدایت کی کہ ون ویلنگ کرنے والے اوباش لڑکوں کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ دوسرے نوجوان ان کاموں سے باز رہے اور ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔ ڈی۔پی۔او نے اپنے خطاب میں تمام والدین سے اپیل کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں اور ان کے روزمرہ سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے لوئر چترال میں ابابیل سکواڈ کا جلد آغاز کیا جائے گا اور کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے دوکانوں میں نصب شدہ سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کو پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سے لنک کریں تاکہ بازار کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جاسکیں۔علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کا ساتھ دیں اور عادی منشیات فروشوں کو معزز عدالت سے سخت سے سخت سزاء دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی۔پی۔او نے آخر میں کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس دوران ہمیں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عوام اپنے درمیان محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ لڑائی اور جھگڑوں سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات