چترال ( نما یندہ چترال میل) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے خواتین کی ترقی کے لئے پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن منگل کے روز شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں کالاش ویلی سے آئے ہوئے خاتون نمائندے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خواتین کو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں کئے گئے پراجیکٹ کے تحت کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کئے گئے جس میں معیشت کا خصوصی حوالہ شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ چترال میں خواتین کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام، خواتین کے لئے مخصوص شاپنگ مارکیٹ قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر خودکفالت میں مدد کی فراہمی اور دوسرے امور کا ذکر کیاگیا۔ پینل ڈسکشن میں چترال کے حوالے سے خودروزگاری کے لئے کاروبارکے وسیع مواقع، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خواتین کے لئے اہمیت، خواتین کو درپیش سماجی نوعیت کے پیچیدہ مسائل اور میڈیا میں آواز نسواں کے حوالے سے ماہرین نے کامیابیوں اور چیلنجز کا ذکر کیا۔ کنونشن میں اے کے آر ایس پی کے منیجر سول سوسائٹی شائستہ کے علاوہ منیجر ایم اینڈ ای محمد یونس، منیجر ورک اینڈ انٹرپرائیز حمید پروگرام میں موجود تھے جبکہ کنونشن کے افتتاحی نشست میں ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے