چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے ویمن رپورٹنگ ڈیسک کے زیرا ہتمام عالمی یوم نسواں منایا گیا. جس میں معروف ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ اور چترال ہیومن رائٹس پروگرام کے چیرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ نیازی ایڈوکیٹ، صدر پریس کلب ظہیر الدین اور دوسرے مقررین نے اس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمیں ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عزم کرنا ہے جو کہ خواتین کو معاشی، معاشرتی اور سیاسی طور پر با اختیار بنانے کے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور معاشرے میں امن و سکون اور ہم آہنگی میں خواتین کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ چترال میں بھی حوا کی بیٹی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اس کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے صنفی مساوات کے سلسلے میں کوششوں کو مربوط اور نئی خطوط پر تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے چترال میں سماجی اور گھریلو مسائل کا شکار خواتیں کے لئے دارالامان کو ذیادہ وسائل کی فراہمی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال