چترال(نما یندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک جعلی لیٹر جاری کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیامیں وائرل ہوگئی لیکن جلد ہی اس لیٹر کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی اور انہیں افسر بکار خاص یعنی او ایس ڈی بنائے جانے کے حوالے سے ایک سرکاری طرز کا لیٹر سوشل میڈیا پلیٹ پر جاری ہوا جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم جعل سازوں نے اس لیٹر کی تیاری میں اپنی کمزوری کو نہ چھپا سکے۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کئے جانے والے سرکاری خطوط کے طرز پر تیار کردہ اس جعلی لیٹر میں اوپر 15فروری 2023 ء کی تاریخ درج ہے جبکہ آخر میں سیکشن آفیسر (II) کا نام اور دستخط ثبت ہے، اس دستخط کے ساتھ 15ستمبر2022کی تاریخ درج ہے جس کو دیکھ کر اس لیٹر کی حیثیت مشکوک ہوگئی۔ اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے کہا کہ یہ لیٹر جعلی ہے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دروش کے فیس بک آفیشل پیج میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے واٹس ایپ گروپ میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی تبدیلی کے نوٹیفیکیشن شیئر کرکے اسکا کریڈٹ لیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی کے حوالے سے سرکاری طر ز کے لیٹر کی تیاری اور اس جعلی خط کو پھیلانا سنگین نوعیت کا جرم ہے کیونکہ جعل ساز اگر اعلیٰ سطح کا سرکاری لیٹر تیار کر لیتے ہیں تو وہ ایسے کسی بھی قسم کی دستاویزات سے نہیں گھبرائیں گے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات