چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے زیر اہتمام چترال کے نوجوانوں کیلئے فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے موضوع پر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) لوئر چترال عبید اللہ تھے، جبکہ ڈی ایچ او لوئر چترال ڈاکٹر فیاض رومی، ڈی ای او ایجوکیشن (فیمل) بی بی حلیمہ، کوارڈنیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر ضیا ء اللہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد افریدی، سول ڈیفنس آفیسر اسماعیل، پروجیکٹ منیجر صحت مند
خاندان،اے۔کے۔ایچ۔ایس۔ پی، آفسر جان اور ڈسٹرکٹ پاپولیش ویلفیئر آفیسر لوئر چترال اصغر خان کے علاوہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انکی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہ ہو، جبکہ ملک میں موجود ہ شرح پر آبادی بڑھتی رہی تو 2030تک یہاں کی آبادی دگنی ہوجائیگی۔ تاہم چترال کے آبادی کی نشونما بہ نسبت دوسرے اضلاع کافی حوصلہ افزا ہے۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے سیمینارکو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ فیملی پلاننگ کو موجودہ وقت کی ضرورت قرار دیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر ضیا ء اللہ، بی بی حلیمہ،ساجد افریدی، اسماعیل اور بی بی حاجیہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل فیلڈ ٹیکنکل افیسر اسیہ گل نے فیملی پلاننگ سروس اور سہولیات کے بارے میں بتایا کہ چترال لویر میں سولہ فیملی سنٹرز، ایک ار۔ایچ۔ ایس۔سی۔اے اور اایک موبائل سروس یونٹ ہے جہاں فیملی پلاننگ کے حوالے سے سروس مہیا کی جاتی ہے۔ی بی بی حاجیہ سوشیالوجسٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ایڈولسینٹ سیگژویل ری پروڈکٹیو ہیلتھ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹارگٹ گروپ نوعمر اور نوجوان شادی شدہ جوڑے ہیں اور نوجوانوں کو جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں سے اگاہ کرنا، انھیں صحت کے مسائل، غذائیت، جنسی اور تولیدی صحت، منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت کے بارے میں تعلیم اور اگہی دینی ہے اور ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو نوجوانوں میں بیداری اور اگہی دینے کیلئے تربیت دینا ہے۔ اور ساتھ تعلیمی اداروں، مدارس اورووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں تولیدی صحت سیشن،کم عمری کی شادی، کیرئیر کونسلنگ، نفسیاتی بیماریوں کی ابتدائی طبی امداد، امتحان کی پریشانی اور سماجی بیماریوں کے حوالے سے اگہی بھی پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ حاجیہ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی معاونت سے چترال میں سائیکالوجسٹ کا انتظام کیا گیا ہے جو دفتری اوقات میں جنگ بازار زچہ وبچہ ہسپتال کے احاطے میں قائم ار۔ایچ۔ ایس۔ سی۔اے افس میں موجود ہوتی ہے۔ جہاں زہنی مریضوں کا معائنہ اور سیشن لیا جاتا ہے۔ لہذا ذہنی دباؤ، تناؤ، بے چینی،علمی مسائل، تعلقات کے مسائل کے علاوہ انفرادی اور والدین وبچوں کی مشاورت اور شادی شدہ جوڑیہمارے سائیکالوجسٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات