چترال ( نما یندہ چترال میل) فوج سے جبری ریٹائرڈ شدہ میجرعادل راجہ کا برطانیہ میں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف مبینہ زہرافشانی اور ہرزہ سرائی کے خلاف سوشل میڈیامیں مخالفانہ کومنٹس وائرل ہوگئے۔
سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والے مندرجہ ذیل پوسٹ نمایاں رہے:
فوج سے جبری ریٹائرڈ شدہ میجرعادل راجہ نے بیرونی جاسوس اداروں کا الہ کار بن کر نہ صرف اپنی ملک و قوم بلکہ ان شہید و غازیوں پر مبنی افواج پاکستان کو بھی دھوکہ دیا جو اس مادر وطن کی حفاظت کے امین ہیں۔
۱۔ جبری ریٹائرڈ عادل راجہ کی راء اور ایم آئی سیکس کے ہاتھوں ضمیر فروشی سے پہلے کی گئی ٹویٹس کو اگر دیکھا جائے تو یہی شخص محض ایک سال قبل سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو اپنا روحانی باپ کہا کرتا تھا۔
۲۔ راجہ پاکستان میں فرح گوگی کے فرنٹ مین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس کا کام لوگوں کی زمینیں ہتھیانا اور قبضہ مافیا چلانا تھا۔
عادل راجہ کے بہنوئی نے میڈیا پرسرعام آکر کہا تھا کہ یہ شخص پیسے کی خاطر ماں تک کو بیچ ڈالے گا اور افسوس ایسا ہی ہوا کیوں کہ پیسے کی ہوس نے عادل راجۃ کو اتنا اندھا کردیا کہ اس نے دھرتی ماں کا سودا کردیا۔
۳۔ عادل راجا نے لندن کے ہوٹل ہلٹن پارک لین کے کمرہ نمبر 2411 میں راء کے آفیسر میجر پرکاش رام سے ملاقاتیں کس حیثیت سے کیں؟
۴۔ جنرل سرفراز علی شہید کے خلاف سب سے زیادہ پراپگینڈا عادل راجہ بھگوڑے نے کیا۔ایک جھوٹ تھا کہ جنرل سرفراز اگلے آرمی چیف تھے جبکہ جنرل سرفراز شہید جنرل آصف غفور سے بھی جونئیر تھے.
۵۔ملک دشمن عناصر کا سہولتکار عادل راجہ جو لندن میں بیٹھ کر ایجنسیوں سے پیسے لے کر پاکستان میں جھوٹ پھیلاتا ہے اس کا مقصد عوام اور اداروں میں نفرت پیدا کرنا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





