چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لویر چترال ارشد قیوم برکی نے چترال کی سول سوسائٹی سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیاہے کہ اسلامی برادر ممالک ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر مدد کرنے کے لئے ہمیں آپس میں اتحادواتفاق اور یکسوئی ویکجہتی کا مظاہرہ کیاجائے۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں تمام سرکاری افسران، این جی اوز کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کے فرد کی حیثیت سے ہم پر لازم ہے کہ ہم ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ کے اپنے متاثر بھائیوں اور بہنوں کامصیبت کی اس گھڑی میں سہارا بننے کی کوشش کریں اور حتی الوسع کوشش کرتے ہوئے ان کے لئے نقد اور جنس کی صورت میں امداد جمع کریں جنہیں حکومت پاکستان ان تک پہنچانے کا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متعدد مقامات پر کولیکشن پائنٹ بنائے جائیں جہاں نقدو جنس کی صورت میں عطیات وصول کئے جائیں گے۔ عوام پر زوردیا گیا کہ نقد کے علاوہ جنس کی صورت میں خشک خوراک اور ہائی جین سے متعلق اشیاء وصول کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ اور ایڈیشنل اے سی چترال مفتی شہروز کو عطیات کی وصولی کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات