بونی (ذاکر زخمی سے)آج ضلع ِاپر چترال کے عمائدین کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس بونی میں منعقد ہوا۔جس میں اپر چترال بونی کے علاوہ موڑکھو،مستوج اور تور کھو کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجینڈہ صرف ضلعی دفاتر کی قاق لشٹ منتقلی کی تجویز پر علاقے کے لوگوں کی رائے اور ائیندہ کا لایحہ عمل تھا۔مسلہ کی اہمیت کے پیش نظر علاقے کے اکثر معززین،ناظمین، کونسلرز اور سیاسی شخصیات اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔صدارت تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے کی جبکہ مہمانِ خاص مستوج کے نامی گرامی،سیاسی و سماجی شخصیت سید مولائی دین شاہ تھے۔اجلاس میں شریک ذیل حضرات اپنے رائے کا اظہار کیے۔جو کہ بونی سے سابق تحصیل ناظم اور علاقے کی معتبر شخصیت شمس الرحمٰن لال،مولانا فدا الرحمٰن، نائب تحصیل ناظم فخرالدین(لوٹ اویر)، میرایوب موردیر،شیخ عبد اللہ میراگرام نمبر ۱،شجاع لال بونی،پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سکرٹری حمید جلال موڑکھو،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف الاسلام تریچ،قساڈو مستوج کے چیر مین سعادت جان،ڈاکٹر علی مراد بونی،محی الدین حاتم موڑکھو،سلطان نگاہ بونی، عبد الحسین موڑکھو،لیڈی کونسلر حصول بیگم بونی، امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید،پی۔ٹی۔ائی۔ راہنما حبیب اللہ چوئینج مستوج،ناظم ویلج کونسل کھوژ نور عجم، بزرگ سیاسی شخصیت دُردانہ شاہ بونی،صدر پی۔پی۔پی اپر چترال امیر اللہ ریشن،سید مولائی دین شاہ مستوج، وا تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف موڑٖکھو۔ جبکہ تورکھو کے عمائدین باامرِ مجبوری شریک ہونے سے رہے تھے جن میں سابق ناظم ڈسٹرکٹ کونسل عبد القیوم بیگ،سابق چیرمین عظمت اللہ،کونسلر شرافتی،حسین زرین، وغیرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کے پیغامات ذاکر زخمی نے شرکاء اجلاس تک پہنچائی ان کے علاوہ مختلف مکا تبِ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں اجلاس میں موجود تھے انہوں نے بھی حاضریں کی رائے سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا ۔انجامِ کار ان تمام کے شرکاء اور مقررین کے رائے کی روشنی میں اجلاس کے اختیتام پر ایک متفقہ قرارداد عمل میں لایا گیا۔ جس کے رو سے ضلعی دفاتر بونی سے قاق لشٹ منتقلی کی بھر انداز مین امخالفت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا گیا اور مطالبہ کی کہ حکومتِ کے۔پی۔کے کینوٹیفکشن کے روشنی میں تمام ضلعی دفاتر بونی ہی میں تعمیر کی جائے۔ اس میں خلل ڈال کر عوامِ اپر چترال کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش نہ جائے۔بلکہ اس پاسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیکر اپر چترال کے لیے مربوط منصوبہ بندی کر کے اسے ایک مثالی ضلع بنایا جائے۔ شرکاء کی اکثریت اس بات پر بھی زور دی کہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختون خواہ محمود خان صاحب اپر چترال کا دورہ کرکے خصوصی پیکج اس ضلع کے لیے اغلان کریں تا کہ ان کے دورِ حکومت میں ان کے بنائے ہوئے ضلع ترقی کی منازل طے کرسکے اور دفاتر کے ایشو کھڑا کرکے مزید اس ضلع کو مسائل سے دوچار نہ کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات