بونی (ذاکر زخمی سے) الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں دو روزہ فری ائی کیمپ 26تا27 آج مریضوں کو مفت معائینہ،مفت لینز،مفت اپریشن شروع کی ہے دوروزہ اس مفت ائی کیمپ کے پہلے روز 430 مریضوں کی او۔پی۔ڈی ہوئی۔ ان میں 16انکھ کے مریضوں کو بڑے یعنی میجر اپریشن اور6مریضوں کو معمولی اپریشن کے بعد فاریع کردیا گیا۔ صبح7,30سے 11 بجے تک او۔پی۔ڈی اور 12 بجے سے 5بجے اپریشن ہو رہی ہے۔ اس میں انکھوں کا معاینہ،لینز اور اپریشن اور دوائیاں مفت فراہم کیے جاتے ہیں اور موتیہ کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔آج جب ہسپتال کے احاطے میں دیکھا گیا تو مریضوں کی رش دیکھنے کو ملی ان میں ہر عمر کے مرد و خواتین شامل تھے۔ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر وائس چیرمین ڈوگر ٹرسٹ الخدمت فاونڈیشن کے ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اور امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال جاوید حسین اور الخدمت فاوڈیشن اپرچترال کے جنرل سکرٹری سید انور اس دو روزہ فری ائی کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں موجود مریض اور ان کے رشتہ دار الخدمت کی فری ائی کیمپ کو علاقے لوگوں کے لیے انتہائی سود مند اور نادار مریضوں کے لیے نعمت قرار دی۔ کل یعنی 27اگست کو بھی فی ائی کیمپ مریضوں کو چیک اپ اور اپریشن کرینگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





