چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ضلع کونسل چترال کے ارکان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دے دیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض بھی موجود تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیرمین وزیر زادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی نوید احمد نے کہاکہ ضلع کونسل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایک دوسرے کے ضروری جز و تھے اور انہوں نے چترال میں اپنے مختصر تریں مدت میں اس ہاؤس کے ساتھ ایک آئیڈیل تعلق کار قائم کرنے اور عوامی نمائندے کے طور پر ان کی عزت واحترام کا خیال رکھنے اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اصول وضوابط کے اندر رہتے ہوئے ان کی تجاویز اور ہدایات پر عملدرامد کرائی۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے درمیان جو دوستانہ اور سازگار ماحول پیدا ہوا تھا، اس کا سہرا ڈی سی نوید احمد کے سر ہے جوکہ قابل ترین افسر ہونے کے ناطے تمام اداروں کو ان کا مقام دینا جانتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت ضلع ناظم انہوں نے تمام اداروں کو یکساں مقام دیا اور ان سے عوام کے لئے خدمت لینے کی کوشش کرتے رہے اور آخر حد تک برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور افسران کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے چشم پوشی کرکے انہیں اپنی اصلاح آپ کا بھی موقع دیا۔ چیرمین ڈیڈاک وزیر زادہ نے اس موقع پر ضلع کونسل اور ضلعی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ 2015ء کے بدترین سیلاب کے فوراً بعد کام سنھبالنے کے بعد ضلع ناظم نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انفراسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کے لئے جس جانفشانی سے کام کیا، وہ اس کا چشم دید گواہ ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور چترال کی سیاست میں اپنا ایک خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ وزیر زادہ نے ممبران کونسل کو یقین دلایا کہ 28اگست کو مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان ہی کے شروع کردہ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے اور ان کے رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام اور سیاسی رہنما اپنی شرافت میں کوئی ثانی نہیں رکھتے جوکہ مختلف رائے رکھنے کے باوجود اجتماعی کاموں میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنے اور معاشرے سے جرائم کے ارتکاب میں سب ایک پیج پر ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ڈی سی چترال لویر نوید احمد کی طرف سے ضلع ناظم مغفرت شاہ اور نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور کو سووینر پیش کئے گئے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) حیات شاہ، اے ڈی سی (جنرل) ذاکر حسین جدون، اے سی چترال عالمگیر خان، اے سی دروش عبدالولی خان، یو این ڈی پی کے فہد بنگش اور شہزادہ اقتدار الملک موجود تھے جبکہ اراکین کونسل میں مولانا جمشید احمد، مفتی محمود الحسن، مفتی انعام الحق، محمدحسین، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، غلام مصطفی (مستوج)، عبدالقیوم، یعقوب خان، شیر محمد اور آل ویلج ناظمین فورم کے چیر مین سجاد احمد خان نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات