چترال کے گاؤں پھستی میں محکمہ صحت نے میڈیکل کیمپ لگاکر سینکڑوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) لویر چترال کے دورافتادہ او پہاڑوں کے درمیاں واقع الگ تھلگ ناقابل رسائی گاؤں پھستی میں محکمہ صحت نے میڈیکل کیمپ لگاکر سینکڑوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کئے گئے جوکہ شدید سردی سے متعلقہ امراض میں مبتلاہوگئے تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے علاقے میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے طویل سلسلوں کے بعد علاقے میں مختلف بیماریوں کی تدارک کے لئے میڈیکل ٹیم بھیج دی جوکہ کئی گھنٹوں تک برفیلی اور پہاڑی راستو ں پر پیدل سفر کرکے پھستی گاؤں پہنچ گئے اور دو دن تک میدیکل کیمپ لگائے رکھا جس کے دوران 265افراد کا تفصیلی طبی چیک اپ کیا گیا۔ علاقے میں شدید سردی کے باعث بچے، عمر رسیدہ افراد اور خواتین دمہ اور دوسرے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے جبکہ میڈیکل ٹیم نے علاقے میں ان بیماریوں کے بیماریوں کے خلاف اختیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگہی پھیلادی۔ پھستی گاؤں کے عمائیدیں عزیز الرحمن اور دوسروں نے فوری طور پر میڈیکل ٹیم پھستی جیسے دورافتادہ علاقے میں میڈیکل ٹیم اور ادویات بھیجنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے بعد علاقے میں بیماروں کی تعداد میں واضح کمی آگئی ہے اور بیمارافراد صحت یا ب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اس گاؤں میں پہلی مرتبہ لیڈی ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھیجا تھا اور تفصیلی سرگرمیوں برپا کئے جس کے دوران یہاں علاج کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔