چترال(نما یندہ چترال میل)جمعیت علماء اسلام لوئرچترال کا اجلاس فیض الرحمن ہاوس جغورمیں گذشتہ روزمنعقدہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ٹاون تھری چترال،ومعروف سماجی کارکن فیض الرحمن،مولاناقاری صادق، مولاناسردار،مولانامحب،قاضی فیض اوردوسروں نے چترال میں جاری نیشنل ہائی وے اتھارتی (این ایچ اے)کے منصوبوں کے لئے خطیررقم مختص کرنے پر وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعدمحمودکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے وفاقی وزیرمواصلات نے چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومددنظررکھتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔وزیرمواصلات کی ہدایت پرجغورگول میں نیشنل ہائی وے اٹھارٹی (این ایچ این) کے ذریعے 2کروڑ روپے کی لاگت سے سیلابی پانی سے بچاو کیلئے حفاظتی بند تعمیرکیاگیا۔اجلاس میں وفاقی حکومت سے جغور،شیاقوٹیک اورسنگورمیں یوٹیلٹی اسٹورقائم کرنیاور چترال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیراہتمام چترال شندورروڈ،چترال گرم چشمہ روڈ اورچترال کالاش ویلیزروڈپرجاری کام کی رفتارمیں تیزی لانے کابھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کی پسماندگی کودیکھ کربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کوٹہ بڑھاکرمستحق اورضرورت مند افرادکوشامل کیاجائے۔مقریرین نے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے اقدامات کاخیرمقدم کرتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کامطالبہ کیا۔اجلاس میں مجلس عمومی کے ارکان کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات