چترال (نما یندہ چترال میل) ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے جدید طرز پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم (مانیٹرنگ روم) کا افتتاح کیا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے زریعے لوئر چترال کو محفوظ بنانے کے لئے ایک اہم کاوش ہے جو ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصرمحمود کی خصوصی دلچسپی اور سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شہزاد احمد کی مہارت اور دن رات کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم, کارچوری اور موٹر سائیکل کی چوری کا بروقت سدباب جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام تھانوں, چوکیات, سمیت حساس مقامات کی سی,سی, ٹی, وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے زریعے پولیس افسران تھانے میں آنے والے سائلین اور عام لوگوں کے ساتھ پولیس کے رویے کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ تھانوں, چوکیات اور حساس مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے نگرانی بھی کرسکیں گے۔اس کے علاوہ سٹی بازار کی سیکورٹی مانیٹرنگ,جرائم کا پتہ لگانا, فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زریعے براہ راست نگرانی کی جائے گی۔تاجر برادری, میڈیا اور تجار یونین کے تعاون سے سٹی بازار چترال,شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں 50 سے زائد سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے قیام میں تجار یونین اور میڈیا کا خصوصی تعاون شامل ہے اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس قابل جوان سی سی ٹی وی کیمرہ ٹیکنیشن شہزاد احمد کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد خصوصاً سٹی چترال بازار کے کاروباری حضرات کے انتہائی مشکور ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات