یونیورسٹی آف چترال کا دوسرا کیڈیمک کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال کا دوسرا کیڈیمک کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جا ت کے سربراہان، اپر اور لویر چترال کے مختلف کالجوں سے آئے ہوئے کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم۔ فل پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایم۔ فل ریگولیشن، ایگزامنیشن پالیسی، ایڈمشن پالیسی، سمسٹر رولز اور مختلف نئی ڈگری پروگرامز کی آعاز سے متعلق تجاویز پیش کئے گئے۔ اکیڈیمک کونسل نے تمام سفارشات کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تمام ترقیاتی کاموں سے متعلق ممبران کو آگاہ کیا۔