چترال(نما یندہ چترال میل) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیر کے دن چترال بازار میں ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صدر تجار یونین بشیراحمد، ضلعی صدر اے این پی عید الحسین، محمد اظہر، محمد کلیم کررہے تھے، ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس میں پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کا کہناتھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان کے عوام اور پاکستان کی افواج کے درمیان نفرت پیدا کرنا ہے۔ جس سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہو رہا ہے۔ لیکن چترال کے عوام نے اس پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ چترال کی عوام اور طلباء نے پاکستان افواج اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے حق میں ریلی نکال کر یہ ثابت کیا ہے کہ چترال کے عوام مکمل طور پر اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گے۔،،
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





