دوبئی (نمائندہ چترال میل)عید کے موقع پر دوبئی میں ہونے والی چترال کلچرل شو منسوخ کر دیا گیا۔ دوبئی میں ہر سال عید کے موقع پر چترال کلچرل شو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔اب تک چترال کے جن معروف فنکاروں نے دوبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں منصور علی شباب، آفتاب عالم آفتاب، انصار الہی،محسن حیات،ولی،منور شاہ اور جاوید اختر قابل ذکر ہیں۔اس دفعہ نئے فنکاروں کو دوبئی بلانے کا پروگرام تھا لیکن برما میں مسلمانوں کے ہونے والے مظالم کی وجہ سے یہ پروگرام معطل کیا گیا۔اس سلسلے میں OCWAکے سینئر نائب صدرحاجی محمد ظفر اور نظار ولی شاہ نے مشترکہ بیان جاری کیاہے کہ ان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اس لئے ہم اس سال عید سادگی سے منانے کا پروگرام کیا ہے۔اور ساتھ ہی تمام مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اس مظالم کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائیں بلکہ عملی اقدام بھی کریں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





