چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت و امیر مرکزی جمعیت الحدیث محمد عمر قریشی، مختار احمد سابق صدر جمعیت طلبہ اسلام کراچی، افتخار حسین ضلعی صدر پاکستان راہ حق ودیگر نے چترال پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قومی ریاستی اور دفاعی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخرہے جو ہر محاذ پرملک وقوم کی بقا کا جنگ لڑرہی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے اور ان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ایک بڑی پارٹی کی سربراہ ریاست مدینہ کا نام لیکر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے اور آئے روز ایک نئے فتنے کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے، جو انتہائی غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ دشمن ہمارے چاروں طرف سے حملہ آور ہے یہی فوج ہے جو ان سب کا مقابلہ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اپس کی سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ان اختلافات کی آڑ میں ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے لہذا ہم پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ تعمیری سوچ رکھیں کسی کی اشاروں پر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی تمام سازشوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں اور ملک خداد کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بیرونی دشمنوں اور ایجنسیوں کی اشاروں پرہمارے ریاستی اداروں خصوصا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی بقا اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے جوکسی محب وطن شہری کو ہر گز زیب نہیں دیتا جس سے صرف ہمارے دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ لہذا سیاست بیشک کریں مگر ریاستی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔انھوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ ایسی کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی فورسز کے ادارے اور ہماری افواج دن رات ہمارے ملک اور عوام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ جنگ کا میدان ہو یا کوئی قدرتی آفت ہو ہماری افواج ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔ اگر ہماری مسلح افواج مظبوط ہو گی تو ہمارا ملک مظبوط ہو گا اور اگر ہماری افواج کمزور ہوئی تو ملک دشمن عناصر کو اس کا فائدہ ہو گا جو ہم مل کر ناکام بنائے گے۔چترال کے علماء کرام، عمائدین اور عوام ہمیشہ اپنے اداروں بالخصوص اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہے گے، اور کسی گروہ کو اپنی افواج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی یا انتشار پیھلا نے کی اجازت نہیں دے گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات