چترال (نمائندہ چترال میل) تمام سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق اور ڈاکٹروں کے درمیان مفاہمت کے بعد گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال منگل کے دن سے ختم ہوگا اور اوپی ڈی اور دوسرے معمول کی سروسز دئیے جائیں گے جبکہ اس وقت صرف ایمرجنسی کوریج دی جارہی تھی۔ اس موقع پر ڈی سی نے لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کی رہائش کا مسئلہ حل کرکے انہیں مطمئن کرنے اور ڈاکٹروں کی تحفظات کو دورکرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے نمائندوں نے رضامندی ظاہر کردی۔ ڈاکٹروں کی نمائندگی ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر عباس حیات کررہے تھے جبکہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والوں میں اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا جمشید احمد اور وجیہہ (جماعت اسلامی) مولانا عبدالسمیع آزاد (جے یو آئی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور صفت زرین (پی ایم ایل۔ن)، میردولہ جان ایڈوکیٹ (پی پی پی)، الحاج عید الحسین (اے این پی)، حاجی فخر اعظم (پی ٹی آئی) جبکہ سول سوسائٹی تنظیموں کے ظفر حیات ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار، سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر پریس کلب، پیر مختار تحریک حقوق چترال اور ویلج چیرمین سجاد احمد خان، مفتی ضمیر احمد اور دوسرے شامل تھے۔ تشکیل شدہ کمیٹی میں ڈاکٹروں کا نمائندہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر اور ضلعی انتظامیہ کا سینئر افسر شامل ہوگا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال چودھری وقاص، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات