مولانا عبدالاکبر چترالی نے ملک میں غیر معمولی سیلابی صورت حال اور بارشوں کے پیش نظر زرعی قرضوں کی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قرارد اد جمع کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے ملک میں غیر معمولی سیلابی صورت حال اور بارشوں کے پیش نظر زرعی قرضوں کی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قرارد اد جمع کیا ہے۔ جمعہ کے روزاسلام آباد سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قرارداد کے متن کے بارے میں بتایاکہ چترال تا کراچی اور گوادر تاخیبر تک ملک بھر کے 80فیصد علاقہ موجود بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بری طرح متاثر ہوچکا ہے، تیار فیصلین برباد ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے کسان دیوالیہ ہوچکے ہیں لہٰذاتمام شیڈول بنکوں سے لئے گئے قرضے معاف کئے جائیں جن میں اپر اور لویر چترال کے کسان خصوصی طور پر متاثر ہیں۔