چترال(نمائندہ چترال میل) یکم مٸی 2019 کو دولوموچ میں برہان پولو گراونڈ کا افتتاح کیا گیا افتتاحی پروگرام میں چترال کے چیدہ چیدہ کھلاڑیوں نے شرکت کی کل چار ٹیمیوں نے اس افتتاحی میچ میں حصہ لیا چترال ریڈ ٹیم نے چترال نوجوان بلو ٹیم کو سحت مقابلے کے بعدگولڈن گول سے ہرادیا چترال ریڈ ٹیم کی قیادت شھزادہ ریاض الدین نے کی جبکہ چترال بلو ٹیم کی قیادت شیخ فاروق اقبال نے کی اسکے علاوہ چترال ریڈ جونٸیر ٹیم کا مقابلہ چترال بلو جونٸیر سے ہوا ان کے مابین مقابلہ تین تین کول سے برابر رہا مہمان خصوصی لیاقت علی خان سابق ار پی ایم آغاخان ایجوکیشن اور صدر چنار ہاوسنگ سوساٸٹی تھے۔میچ کے اختتام پر میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا آخر میں مہمان خصوصی نے پولو گراونڈ کو مذید بہتر بنانے اور پولو میچ کو مذید فعال بنانے کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اورمزید بھی پولو گراونڈ کو وسعت دینے کے لیے امداد کا اعلان کیا۔مھمان خصوصی نے شھزادہ ریاض ا لدین کی کوشیشوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا واحد پولو ذاتی گراونڈ ہے جو شھزادہ ریاض الدین کا چترال کی شقافتی کھل پولو سے محبت کا نتجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ شھزادہ ریاض الدین کی اس سلسلے میں جتنی تعاریف کی جائے کم ہے۔اس موقع پرشہزادہ ریاض الدین نے تمام کھلاڑیوں، شاٸیقن پولو اورخصوصاً چنار ہاوسنگ کالونی دولوموج کیباشندوں کا تعاون کرنے پراُن کا شکریہ ادا کیا اور ریٹاٸرڈ صوبیدار میجرظفرعلشاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی ہمت اور پولو سے دلچسپی کی تعریف کی واضح رہے کہ ظفر علیشاہ 77 سال کی عمر کے ہوتے ہوئے بھی اُنہوں نیآج زبردست پولو میچ کا مظاہرہ کیا۔ شہزادہ ریاض الدین نیصوبیدار میجر قلندر شاہ، صوبیدار محمد ایاز اور ریاض احمد دیوان بیگی ناظم یوسی چترال 2 کا بھی شکریہ ادا کیاپولو میچ اور اسٹیج کی زمہ داری فرائض وقاص احمدایڈوکیٹ نے سرانجام دی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات