بونی (اپر چترال کے قیام کے بعد شاہ سعود بحیثیت پہلا ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چار چ سنبھال لیا۔یکم مئی کو شاہ سعود نے چترال سے بونی آکر باقاعدہ دفترات کا معائنہ کیا اور اپنے دفتر میں جاکر اپنی نشست سنبھال لی۔ ضلع اپر چترال کے باقاعدہ فنکشنل ہونے کی خوشی میں اپر چترال کے عوام نے بونی میں نئے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کے لئے جمع ہوگئے اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم خان، ممبر ضلع کونسل اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنما رحمت غازی،ڈسٹرکٹ بار کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپر چترال کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا۔ مقررین نے اس موقع پر نئے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے اور علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سارے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنے کا بھی عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں اپر چترال کے عوام نے جس انداز سے استقبال کیا میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





