چترال(بشیر حسین آزاد)آلو کی فصل پر ظالمانہ ٹیکس لگاکرہزاروں ٹن آلو لے جانے والی سینکڑوں ٹرکوں کو روکنا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا غیرقانونی اقدام ہے یہ دارلقضا سوات کی عدالت کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی لوئیر چترال کے جنرل سیکرٹری اور تحصیل مئیر کے سابق امیدوار قاضی فیصل احمد سعید نے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن سے سوال کیا ہے کہ ایک بوری پر400روپے ٹیکس لگاکر وہ لٹکوہ کے وادی کے غیور اور محنت کش عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں۔لٹکوہ کے عوام نے انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جس کا بدلہ وہ آلو پر ٹیکس لگاکر دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں قاضی احمد سعید نے کہا کہ عدالت عالیہ نے 16اکتوبر 2018کو اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حکومت آلو کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی سہولت نہیں دیتی اس لئے ان کی پیداوار پر ٹیکس لگانا غیر آئینہ،غیر قانونی اقدام ہے اس کو فی الفور ختم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے فصلیں سیلاب برد ہوگئے اور بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصانات پہنچے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ٹیکس لگاکر انہیں مزید کوفت میں مبتلا کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹی ایم اے کی طرف سے ہٹ دھرمی اور ضد بازی جاری رہی تو پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی اس ریاستی ظلم کے خلاف عدالتی کاروائی کے ساتھ بھرپور آواز اُٹھائیگی۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- ہومسٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
- ہوملوئر چترال پولیس میں مختلف مقامات کے ایس ایچ او ز کے تبادلے و تعینات
- مضامینداد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی