دھڑکنوں کی زبان محمد جاوید حیات،،”سیکرٹیری ایجوکشن اور سرکاری سکول“
سیکریٹری ایجوکیشن عزت مآب معتصم باللہ شاہ صاحب کی یادیں شامل زندگی ہیں جب آپ چترال میں ڈپٹی کمشنر تھے تو تعلیم ان کی اولین ترجیح تھی چترال کو تعلیم یافتہ چترال بنانا ان کا خواب تھا۔۔یاد ہے آپ ہمیں لے کر سمینارز سمپوزیمز کانفرنسیں منعقد کراتے ان میں ایجوکیشن پر مقالے پڑھے جاتے برفینگیں ہوتیں بڑے بڑے ماہریں تعلیم آ کر لکچر دیتے۔آپ کی کوششوں کی وجہ سے چترال میں تعلیم کے میدان میں ایک آگاہی آ گئی تھی ان کا ہدف سرکاری سکول ہوتے وہ بر ملا کہتے کہ معلمی میری رگوں میں دوڑتا خون ہے اور میں خود استاد رہ چکا ہوں۔اب جب آپ سیکریٹری ایجوکیشن بنے ہیں تو وہ یادیں تازہ ہوگئی ہیں اور دل کرتا ہے کہ وہ انقلابی سوچ سرکاری سکولوں میں اصلاح بن کے اترے۔سیکریٹری صاحب کو بخوبی علم ہے کہ معلمی ایک آرٹ،فن اور سا?نس ہے یہ ایک مہارت ہے اس کو پہلے سیکھنا پڑتا یے پھر عمل میں لانا پڑتا ہے۔اس کے ل? ایسے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے کہ اداروں میں وہ سب سہولیات ہوں وہاں پر کام کی ہر لحظہ نگرانی ہو تسلسل ہو۔معلم کے فن اس کی سہولیات اس کی مجبوریوں کا ادراک ہو تب کہیں یہ مہارت کام انجام پاتا ہے۔۔ہمارے ہاں سرکاری اداروں میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں جو تعلیم و تعلم کے عمل میں روکاوٹ ہیں۔پہلا مسلہ پرا?مری ایجوکیشن کا ہے اس میں اساتذہ کی کمی عمارت کا ناکافی ہونا اور اساتذہ کی طرف سے بچوں کی بنیادی ”مہارتوں“ پر کام نہ کرنا ہے۔۔بنیادی مہارتوں میں ”سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا“ یے جو پرا?مری بچے کماحقہ نہیں سیکھ سکتے۔۔اس میں استاد کی مجبوریاں ہیں وقت کی کمی ہوتی ہے اسٹاف کی کمی ہوتی ہے اور پھر ہر استاذ جان کھپانے والا بھی نہیں ملتا۔پھر اس کے کام کو نہ سراہا جاتا ہے نہ سرزنش ہوتی ہے۔۔بچوں کی لرنگ کی بنیاد مضبوط نہیں ہوتی۔پھر مڈل اور ہا?ی کلاسس میں ”ماس ایجوکیشن“ کا کانسپٹ ہے۔سب بچے ذہنی لحاظ جیسے بھی ہوں ان کو کوالٹی ایجوکیشن دینا یے۔۔استاد سزا نہیں دے سکتا غیر حاضر نہیں کر سکتا جرمانہ نہیں کرسکتا سرزنش نہیں کرسکتا۔فیل نہیں کر سکتا۔ایسے کام کا نتیجہ کیا ہوگا کو?ی آ کر استاد کو سمجھا?۔۔کسی زمانے میں جب پبلک سکول نہیں تھے تو سارے بچے اشراف و عربا کے بچے ایک ادارے میں آتے تھے۔استاد مارتا سزادیتا سرزنش کرتا فیل پاس کرتا اس وقت بھی قابل بچے ہوتے اور نالا?ق بھی لیکن آج سارے قابل ذہین بچے کسی پبلک سکول میں ہوتے ہیں غریب کے بچے جو ذہنی لحاظ سے کمزور ہوں اور مفت تعلیم کے ل? سرکاری سکولوں میں آتے ہیں یہاں پر کوئی میرٹ ٹسٹ نہیں یوتا اب استاد کونسا میکینزم اپنا?۔سیکریٹری صاحب پھر چھٹیوں کا فرق۔۔ابھی سرکاری سکولوں میں تعلیم سال آگست کو شروع ہوا کتابیں اب بھی ادھوری ہیں پرائیویٹ سکولوں میں م? بلکہ اس سے بھی پہلے تعلیمی سال شروع یوا۔والدین کی غفلت اپنی جگہ استاد کو بچوں کو ہزار بار دھا?ی دینا پڑتا ہے۔ابھی تک دسویں کی کلاسیں باقاعدہ کام نہیں کر رہیں کہ نویں کے بچوں اور والدین کا موقف ہے کہ ”ابھی بورڈ کا نتیجہ نہیں آیا“۔اگر ادارے کے سربراہ کو یہ اختیار دیا جا? کہ وہ اپنے سٹاف کو اپنی مرضی سے ڈیل کرے ان کے کام کا معا?نہ کرے اور ان کا محاسبہ کرے جس طرح پبلک سکولوں میں ہوتا ہے اور پھر یہ اپنے محکمے کا پابند ہو۔اداروں میں میرٹ لایا جا?۔ان میں طلبا کا ذہنی لحاظ سے کلاسیفیکیشن ہو۔۔کلاسوں کی تقسیم ہو۔اے بی سی۔جس طرح پہلے ہوتا تھا۔۔داخلی امتحانات میں پاس فیل کا تصور ہو۔۔اساتذہ کی کنٹن ”نفس مضمون“ کے لحاظ سے اور ”پیڈوگوجی“ کے لحاظ سے ٹرینگ ہو۔ان کی کلاسوں کا باقاعدہ جا?زہ لیا جا?۔ان کو اپنی تنخواہوں کے بند ہونے کا خوف ہو۔تب نتیجہ آ? گا۔لیکن کبھی بھی پورے ہجوم کا معیار تعلیم ایک جیسا نہیں ہوسکتا۔۔یہ دنیا میں کہیں بھی ممکن نہیں۔بچے ذہنی اور مہارتوں کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اس اصطلاح کو ”انفرادی اختلاف“ کہتے ہیں۔ان کی کونسلنگ ہو۔۔پھر استاد کو ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے۔۔کبھی پینشن بند کرنے کا شوشا کبھی ترقی روکنے کا ظلم کبھی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ بند کرنے کی افواہ۔۔۔یہ استاد کو ہلاک کے رکھ دیتے ہیں۔۔ماننا ہے کہ استاد کی تنخواہ معقول ہے لیکن اس کا کام بھی اہم ہے۔۔اگر سرکاری سکولوں میں اصلاحات لانی ہیں تو ان میں ہر لحاظ سے میرٹ کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔تعلیمی عمل میں معیار پیدا کرنے کے ل? اگر سزا دینی ہو اگر جرمانہ کرنا فیل پاس کرنا ہو تو دریغ نہ کیا جا?۔۔کچھ کھو کے کچھ پانا پڑتا ہے۔۔اگر خوامخواہ استاد کے پاس جادو کی چھڑی ہے تو کو?ی ایسا لاکے دیکھا دہے۔۔حال ہی میں سیکریٹری صاحب کا صفا?ی مہم کا اعلان بہت ہی احسن اقدام تھا۔۔بہت اچھا لگا تعلیمی ادارے وہ ادارے ہیں جہان پر قوم بنتی ہے۔اب تعلیمی اداروں میں nts کے ذریعے جو نوجوان استاد بن کے آتے ہیں وہ بہت با صلاحیت ہیں اگر سسٹم مضبوط ہوگا تو ان کی صلاحیتیں رنگ لا?نگی اگر سسٹم کمزور ہوگا تو وہ فیل ہوجا?ینگے۔۔سیکریٹری صاحب سے سرکاری سکولوں میں انقلاب کی توقع ہے ان کو سب کچھ پتہ ہے ان کو امتحانی نظام کی تباہی کابھی ادراک ہے نصاب کی خامیوں کا بھی پتہ ہے اساتذہ کے مسا?ل سیبخوبی واقف ہیں اور بہت اچھی بات یہ کہ ایجوکیش کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالکرام صاحب کا تعلق ایک پسماندہ ضلعے سے ہے ان کوگا?ں کے اساتذہ اور اداروں کا پتہ ہے اور وہ ایک فعال آفیسر کے طور اپنے فرا?ض انجام دیتے رہے ہیں۔سرکاری سکول ہماری شناخت ہں اور قوم کی اصل نرسری ہیں کیونکہ ایلیٹ کلاس قوم کے اس طبقے جس کو ”عوام“ کہا جاتا ہے بدقسمتی سے اس کی پرواہ نہیں یوتی۔۔ہم آپ کے دست و بازو ہیں انقلابی قدم اٹھا?ی?۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے۔
ان کی امیدیں قلیل ان کے مقاصد جلیل۔۔۔
غالب و کار افرین کار کشا کار ساز
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



