چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے پارٹی کی طرف سے شیشی کوہ وادی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہ خاندانوں میں فوڈ ریلیف پیکج تقسیم کیا۔اس موقع پر متاثریں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی خصوصی ہدایت پر سیلاب کے متاثریں سے اظہار ہمدری اور ان کے دکھ درد بانٹنے کے لئے شیشی کوہ ویلی آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے متاثریں کے ساتھ امداد میں غیر معمولی تاخیر اور غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثریں کے پاس آکر انہیں تسلی دینے سے کچھ نہیں بنتا جبکہ یہ وقت عملی طور پر متاثریں کی ریلیف اور بحالی کا ہے نہ کہ ان کے ساتھ تصویر بناکر سوشل میڈیا میں پوسٹ کرنے کا۔ انہوں نے کہاکہ صرف اعلانات سے نہ تو بے سروسامان متاثریں کا پیٹ بھر جائے گا اور نہ ہی ان کا پیاس بجھ سکتا ہے جہاں سیلاب نے پائپ لائن بہاکر لے گئی ہے اور لوگ ایک ایک قطرہ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ خدیجہ بی بی نے مزید کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری لگانے کا یہ کوئی مناسب وقت نہیں ہے کیونکہ اس وادی میں سو فیصد عوام بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر متاثر ہیں جن کی ضروریات اور مجبوریوں کا علم سب کو تھا جہاں رابطہ پل اور پائپ لائن سیلاب برد ہوچکے ہیں اور زندگی کی کوئی اسائش ان کے پاس باقی نہیں رہی۔ انہوں نے شیشی کو ہ کے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اے این پی اس مشکل گھڑی میں اپنے متاثر بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبائی اسمبلی میں اپنے اراکین کے ذریعے اس معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔انہوں نے سیلاب کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دوسرے جان بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مقامی رہنما حاجی محمد عالم اور دوسرے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات