چترال (نمائندہ چترال میل) دروش میں گزشتہ چار دنوں سے جاری جنگلاتی علاقہ ارندو کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بھوک ہڑتال چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی یقین دہانی پر ختم کردی گئی جبکہ بھوک ہڑتالیوں کی حالت شدید سردی اور بھوک کی وجہ سے غیر ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کردئیے گئے تھے۔ بھوک ہڑتالیوں نے اس سے قبل میرٹ میں مبینہ طور پر دھاندلی پر مقامی عدالت سے بھی رجوع کیاتھا جس میں ان کے ایک الزام کی تصدیق ہوگئی تھی کہ محکمے کا ہیڈ کلرک عبدالرحیم نے اپنے ایک بیٹے کو میرٹ لسٹ میں ٹاپ تینوں پوزیشنوں میں لایا تھا جبکہ وہ فزیکل معیار پر پورانہیں اترتے تھے جس کے جسم کی لمبائی جب عدالت میں ناپا گیا تو ڈیڑھ انچ کم تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ہیڈکلرک کئی سال ریٹائر ہونے کے بعددوبارہ اس اسامی پر براجمان ہیں۔ اسکیل نمبر 8کی فارسٹ گارڈ کی 10اسکیل نمبر 11کی جونیر کلرک کی ایک اسامی میں موزون ترین امیدوار کی چناؤ کے لئے حکومتی پالیسی کے برخلاف کسی ٹیسٹنگ ادارے کی خدمات لینے کی بجائے خود محکمے نے ٹیسٹ انٹرویو منعقد کئے جوکہ بجائے خود حکومت کی ریکروٹمنٹ پالیسی سے انحراف اورمیرٹ کی پامالی کے لئے راستہ ہموار کرنا ہے۔ عدالت نے محکمہ فارسٹ کی طرف سے تیار کردہ میرٹ لسٹ کو منسوخ کرکے از سر نو میرٹ لسٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ امیدواروں کامطالبہ ہے کہ این ٹی ایس، پی ٹی ایس، ایٹا یا کسی اور معروف ادارے کے ذریعے ان اسامیوں کی چناؤ کرائی جائے تاکہ محکمے کے اہلکاروں اور افسران کی من مانی ختم ہوسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات