چترال (نمائندہ چترال میل) حالیہ بارشوں کی وجہ سے چترال کا طول و عرض شدید مسائل کا شکار ہوچکا ہے، سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے گھر بار دریا برد ہوچکے ہیں اس مشکل گھڑی میں آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ چترال کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک تقریبا 184 گھرانوں کی اب تک خوراک اور رہائش کے سلسلے میں مدد کرچکا ہے جس میں ریشن کے 17گھرانے، بونی کے 9، اسپاغ لشٹ کے 4، تریچ کے 10، چوئینج کے 4، کھوژ کے 27، میردین، گبور کے 7، دنین کے 2، بریپ کے 75، غورو1، آوی کے 7اور شیشی کوہ کے 21 گھرانے شامل ہیں۔ ان تمام خاندانوں کی سروے کے بعد سب کو فوڈ آئیٹم اور نان فوڈ آئٹم تقسیم کئے گئے ہیں جس میں 184گھرانوں کے ایک مہینے کا راشن تقسیم کیا گیاجبکہ نان فوڈ آئیٹم کی مد میں 500 ضروری اشیاء مختلف گھرانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ پارگرام لاسپور میں دریا پار کرنے کے لئے کیبل کار اور ریشن کے متاثرہ لوگوں کے لئے باتھ روم کی سہولت بھی مہیا کئے گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کسی بھی پرائیویٹ ادارے کی طرف سے اب تک اتنی بڑی مقدار میں امداد تقسیم نہیں کیا گیا جبکہ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں AKAHکے تربیت یافتہ CERT کے رضاکار چوبیس گھنٹے لوگوں کی مدد میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے رہیں جو کہ اس مشکل کی گھڑی میں ایک نعمت سے کم نہیں۔مختلف علاقوں کے متاثرین نے امداد کی بروقت تقسیم اور متاثرین کی خبر گیری پر AKAH ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ