پشاور(نما یندہ چترال میل)جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلیوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور سیلابی ریلیوں کی زد میں آکر جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرکزی وصوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلاتاخیر مرکزی وصوبائی حکومتیں متاثرین کو امداد پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ سیلابوں نے دونوں اضلاع کو شدید متاثر کر چکا ہے۔ سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، درجنوں افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے خاص کر علاقہ شیشی کوہ میں جو تباہی ہوئی ہے وہ انتہائی دلخراش ہے۔ کئے دیہات کو دریائے چترال کی طعیناتی کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ ریش گاؤں نصف دریا برد ہوچکا ہے۔ بقایا آبادی بھی خطرے میں ہے۔ اسی طرح برنس، ایون، سرخوژ، کہوژ، کارگین اور دیگر علاقے بھی اس وقت دریائے چترال کی طغیاتی کی زد میں ہیں۔ انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق ضلع چترال لوئر و ضلع چترال اپر کے لیے فوری طورپر مالی امداد کا اعلان کریں اور جاں بحق افراد کے وارثین کو بلاتاخیر خصوصی پیکج دیں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال