چترال(بشیرحسین آزاد) یو نیورسٹی آف چترال نے ملک کا 75واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی آف چترال کے لان میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ یونیورسٹی آف چترال کے مین کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے قوم کو آزادی کے 74 شاندار سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ وائس چانسلر نے سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت قوم کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔ پروگرام میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر سپورٹس ویک کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس سے جغور پل تک ایک جیپ ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر وائس چانسلر نے ریلی کے شرکاء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات