چترال (نما یندہ چترال میل) 14اگست 1947ء کو برصغیر پاک وہند کی تقسیم اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعدبرٹش آرمی کا قائم کردہ دروش گریژن میں چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز میں برطانیہ کے یونین جیک کو اتارنے اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگانے والا انریری کپتان ظفر علی خان ایک سو ایک سال کی عمر میں جمعتہ المبارک کے روز وفات پاگئے۔ 1921ء میں جنگ بازار کے رضاخیل خاندان میں پیدا ہونے کے بعد 1941ء میں جونیر کمیشنڈ افیسر بھرتی ہوگئے اور 1970ء کی دہائی میں اپنی قابل ستائش اورغیر معمولی خدمات کی بنا پر انریری کپتان کے طور پر ریٹائرہوگئے تھے۔ ان کے والد عمرا خان1903ء میں چترال سکاوٹس کی قیام کے بعد اس کے اولین افسران میں شامل تھے اور کوارٹر ماسٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے جوکہ کوٹ ماسٹر کے نام سے مشہور تھے۔ چترال سکاوٹس کے سابق ڈی۔ کیو اور ریٹائرڈ کرنل سردار کے مطابق انہوں نے 1948ء میں کشمیر کو بھارت سے آزاد کرانے کے لئے جنگ میں بھی حصہ لیا اور کئی محاذوں پر کمان کرتے ہوئے ہر محاذ پر پے در پے کامیابی حاصل کی۔ وہ اپنے دور کے معروف ترین فٹ بالر بھی تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد نصف صدی کی زندگی نہایت پرسکون گزارا اور اپنی شرافت اور اعلیٰ سماجی اقدار کی پاسداری پر سماجی حلقوں سے عزت واحترام سمیٹتے رہے۔ ان کا بیٹا انجینئر خالد جمیل محکمہ زراعت کے شعبہ انجینئرنگ میں اعلیٰ عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ مرحوم ظفر علی خان بابائے پولو مظفر علی خان اور سردار علی خان کا بھائی اور معروف پولو پلیر صوبیدار میجر(ریٹائرڈ) مقبول علی خان کا چچا تھا جبکہ ان کاخاندان پولو کے کھیل میں مہارت اور اس کی ترویج وترقی کے لئے بھی مشہور رہا ہے۔ انہیں نماز جمعہ کے بعد ژانگ بازار میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات