چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈیشنل سیشن جج لویر چترال محمد قاسم کی عدالت نے دومون بروز میں چاقوزنی کرکے نوجوان کے قتل کی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمرخان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سز ا سنائی جبکہ شریک ملزم اور چھوٹا بھائی ظفر خان کو ناکافی شہادت کی بنا پر بری کردیا۔ استعاثہ کے مطابق 15مئی 2020ء کو ماہ رمضان کے دوران افطاری کے لئے چیزیں خریدنے بازار جاتے ہوئے لطیف الرحمن کا عمرخان اور ظفر خان پسران بلبل خان کے ساتھ تکرار ہوا جس پر دونوں بھائیوں نے ان پر چاقو کے پے در پے وار کرکے لہولہان کردیا جو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ بدھ کے روزحکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے قرار دیاکہ استعاثہ نے عمر خان کے خلاف ناقابل تردید شہادت اور دوسرے مواد پیش کردئیے جبکہ ظفر خان کے خلاف پیش کردہ ثبوت کافی نہ ہونے انہیں بری کیا جاتا ہے۔ جرمانے کی رقم مقتول کے قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی جسے ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگا۔ شکایت کنندگان کی طرف سے سینئر وکیل جاوید علی خان اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے جبکہ صفائی کے وکیل کی حیثیت سے صفی اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوتے رہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





