منگل کے روز چترال شہر میں کڑوپ رشت بازار اور گہتک دنین کے درمیان پرائیویٹ چیرلفٹ میں دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) منگل کے روز چترال شہر میں کڑوپ رشت بازار اور گہتک دنین کے درمیان پرائیویٹ چیرلفٹ میں دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق ہوگئے جس کی لاش کو پانچ کلو میٹر دور جوٹی لشٹ کے مقام پر تین گھنٹے بعد ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دریا سے برامد کیا۔ پولیس اسٹیشن چترال کے اہلکار نے متوفی کا نام حضرت عمر ولد فضل معبود بتایا جس کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری سے ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجدار ی کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ نوجوان کے موت کے اصل وجہ سامنے آسکے۔ متوفی مقامی سرکاری کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کا طالب علم تھا۔