چترال (نما یندہ چترال میل) چترال گلگت روڈ جمعہ کے روز کوغوزی کے مقام پر بجلی کے لئے عوامی اجتجاج کے باعث چودہ گھنٹے موٹر گاڑیوں اور پیدل کے لئے بند رہا جس سے دونوں طرف لگ بھگ آٹھ سو گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ پھسے ہوئے مسافروں میں بچے، خواتین، بیمار اور سرکاری ملازمتوں کے لئے ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہونے کے لئے جانے والوں کے علاوہ عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے بھی شامل تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اپر چترال لیجائی جانے والی ایک میت کی ایمبو لینس گاڑی کو بھی کیی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا جسے بالآخر کندھوں پہ اٹھاکر گاؤں سے گزارنے کے بعد دوسری گاڑی میں بھیجا گیا۔ کوغوزی میں بلاک کردہ مقام پر ایک مسافر کا کہنا تھا کہ احتجاجیوں نے قانون کو مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے رکھا تھا اور حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہائی ضروری کام پر پیدل چل کر گاوں عبور کرنے والوں پر پتھراؤ کیاگیا اور کئی ایک کو زدو کوب کرنے کے واقعات پیش آئے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو غیر ضروری ڈھیل دینے اور ہزاروں مسافروں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ نے پر عوام میں مایوسی پھیل گئی۔ڈی سی لویر چترال انوارالحق کا کہنا تھا کہ احتجاجیوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنادیا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف فورس نہیں کیا جا سکتا ہے اور معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے ہی حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بعدازاں نماز مغرب کے بعد سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے آزاد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اہالیان کوغوزی نے اسسٹنٹ کمشنر چترال کی موجودگی میں پیڈو اور پیسکو کے اہلکاروں کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات منوالئے ہیں جن میں کوغوزی گاؤں کو گولین گول بجلی گھر کے سوئچ یارڈ سے براہ راست بجلی کی فراہمی، پیڈو ریٹ کے مطابق بلوں کی ادائیگی، پیڈو کے تین اہلکاروں کا کوغوزی میں ہمیشہ دستیابی، احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنا شامل ہیں۔ 100روپے کی اشٹام پیپر پہ تحریر شدہ اس معاہدہ نامہ میں یہ بھی درج ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر فریق دوم (اہالیان کوغوزی) کو کوئی بھی قدم اٹھانے کا اختیار حاصل ہوگا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات