دھڑکنوں کی زبان ۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔ ”ظرف ظرف کی بات“
ایک گھر میں بڑے آفیسرز اور متمول شخصیات بیٹھے تھے۔میزبان بھی دولت کی رنگینیوں میں مست تھا زندگی نام کی ناٹک سے سادگی غا?ب تھی۔رنگ رنگیلیوں نے سیدھی سادھی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔۔سب لہک لہک کے باتیں کر رہے تھے۔موضوع کو?ی ہوتا تو تبصروں اور دلا?ل کی بھر مار ہوتی۔میں ایک کونے میں خاموش بیٹھا ہوا تھا۔کو?ی توجہ نہیں دے رہا تھا۔موضوعات ایک ایک کرکے زیر بحث آنے لگے۔آخر کو استاد زیر بحث آگیا۔۔خوب اس پر تبصرے ہو?۔کسی نے کنجوس کہا، کسی نے جھاٹ۔۔کسی نے Non social کہا۔کسی نے گنوار۔۔کسی نے کہا اپنے مقام کا خیال نہیں رکھتا۔۔۔کسی نے کہا محفلوں کے آداب سے نا آشنا۔کسی نے کہا وقت کے تقاضوں سے نابلد۔۔ناچیز کو اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آیا۔لیکن مطم?ن تھا۔۔کہنے والوں کے پاس علم بہت کم تھا معلومات نہ ہونے کے برابر تھے۔درمیان میں کسی نے چھیڑا۔۔۔بھا?ی کیوں خاموش بیٹھے ہو? ہو۔کو?ی بات کرو۔۔۔میں نے مسکرا کر غالب کو یاد کیا
بات پر واں زبان کٹتی ہے
وہ کہے اور سنا کرے کو?ی
شعر کسی کے پالے نہ پڑا۔۔پولیس آفیسر نے کہا۔۔۔شعرا? سارے پاگل ہوتے ہیں۔ٹھیکہ دار نے کہا۔۔ان کے پاس فضول وقت ہوتا ہے۔ہم جیسے مصروف نہیں۔۔مجھے ہنسی آ?ی کہ ہمہ وقت بدعنوانی کے طوفان میں ڈھواں ڈھول بندہ نادان اپنے آپ کو مصروف کہتا ہے۔۔آخ تف۔۔۔تیری مصروفیت پر۔۔وکیل نے کہا معاشرے میں استاد عجیب مخلوق ہے نہ ڈھنگ کے کپڑے نہ کسی مہذب محفل میں موجودگی نہ کسی شخصیت کے ساتھ نشست و برخواست۔۔۔آخر یہ کیسی مخلوق ہے۔۔استاد سے اس کی اس کم ما?گی کی وجہ پوچھی گ? تو استاد نے کہا۔۔استاد تمہیں کچھ نہیں سمجھا سکتا۔۔جس کو استاد تہذیب کہتا ہیوہ تمہارے نزدیک جھاٹ پن گنوار پن ہے۔استاد جس کو کردار کہتا ہے وہ تمہارے نزدیک جہالت اور نا سمجھی ہے۔استاد جس کو بڑا پن کہتا ہے وہ تمہارے نزدیک چھچھورا پن ہے۔لہذامیرا اور آپ کا نہیں بنے گا۔تم میں ایک خبط ہے۔انا کا مرض تمہیں لاحق ہے اس معاشرے میں اس کا علاج نہیں ہوسکتا۔اگر کو?ی مخلوق اپنی فطرت کے خلاف جا? تو برباد ہو جا? گا۔۔اگر بکری کہے کہ میں شیر کا شکارکروں گی تو جان سے جا? گی۔اگر انسان پتھر سے سر ٹکرا? تو سر پھوڑ دے گا ہر مخلوق کا اپنا نیچر ہے۔انسان کی فطرت سادگی یے۔یہ بے حیثیت مخلوق اگر ”خدا“ بننے کی کوشش کرے تو اپنے انسان بننے کی صلاحیت کھو دے گا۔تم سب لوگ اس پیرامٹر سے نکل گ? ہو۔۔اپنے آپ کو انسان کہنے سے رہے ہو۔تمہیں لگتا یے یہ دھن دولت ہی سب کچھ ہے دھن آتی جاتی چیز ہے کردار دا?می ہے تم ”کمپلکس“ کا شکار ہو اپنے آپ کو انسانوں اور انسانیت سے پرے سمجھتے ہو لہذا قابل رحم ہو۔تم میں ”انسان“ بننے کی جرآت نہیں تم میں حوصلہ نہیں کہ بازار سے اپنا سودا صلف خود اٹھا کے لا?۔تم میں حوصلہ نہیں کہ ایک غریب راہ چلتے سے گرم جوشی سے ہاتھ ملا?۔تم میں ظرف نہیں کہ مجھ جیسا کو?ی تمہاری محفل میں ہو تو اس کے ل?کھڑے ہو جا?۔ تم میں سادا لباس پہننے کی جرآت نہیں تم میں کسی بیبس کی دھا?ی پر کان دھرنے کا حوصلہ نہیں۔تمہیں یہ ڈر ہے کہ تم جیسے احساس کمتری یا برتری کا شکار لوگ تمہیں برا کہیں گے۔تمہیں یہ احساس نہیں کہ اللہ کے نزدیک تمہارا معیار کیا ہے۔مقہور و محروم انسان تمہارے بارے میں کیا سوچتا ہے اگرتم میں ظرف ہوتا تو تمہاری دولت کی نمودو نما?ش نہ ہوتی۔۔تمہاری آفیسر شاہی رغونت کا شاہکار نہ ہوتی۔ظرف حلم بردباری کردار اور اخلاق کا نام ہے اگر ایسا ہے تو تمہارے پاس کو?ی ظرف نہیں۔کیونکہ تم ان اوصاف سے عاری ہو۔خلیفہ رسول رض کپڑے کی تھان کندھے پہ ڈالے بازار میں بھیجنے پہ نکلے ان کو احساس نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے یہ ان کی بڑا?ی ہے۔اگر آپ بڑے آفیسر ہو کر پیدل چلیں گے غریب پرور ہوں گے۔۔آذان ہوتے ہی مسجد میں پہلی صف میں پہنچیں گے تو آپ کا ظرف بڑے گا۔۔آپ انسانوں میں تنہا نہ ہوں گے۔لیکن آپ کے پاس ظرف نہیں۔آپ اسلام کے پیروکار ہوتے ہو? مغرب کی مثال دیں گے کہ فلان ملک کا وزیر اعظم سا?کل پہ دفتر جاتا ہے فلان ملک میں دفتروں میں چپڑاسی نہیں آفیسر خود کام کرتا ہے۔یہ تو تمہارا کلچر یے۔اغیار نیتم سے سیکھا ہے۔تم دلا?ل مت دوبحث نہ کرو الفاظ کے گورکھ دھندے زندہ قوموں کو زیب نہیں دیتیں میری باتیں تمہیں پسند نہیں آ?یں گی۔۔۔ظرف ظرف کی بات ہے۔۔۔ما?نڈ نہ کرو۔۔اپنی موشگافیاں دلا?ل اور تبصرے جاری رکھو۔۔۔مجھے خاموش رہنے دو۔۔۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات