چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پولیس نے کسی بھی ممکنہ صورت میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے دوسرے اقدامات کے علاؤہ غیر قانونی طور پر چترال میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کے کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے گزشتہ دو دنوں کے دوران خفیہ ایجنسی کی مدد سے اوسیاک، جنجریت اور خیرآباد میں چھ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جو کہ ارسون بارڈر سے چترال میں داخل ہوگئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال سونیہ شمروز خان نے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر ضلعے میں داخل ہونے والے افغان باشندوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ان کو اپنے گھروں میں ٹھہرانے والے دونوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ گرفتار شدہ افغان باشندوں میں سید نبی، عجب خان،محمد ہاشم،شیرئے اور شیر احمد شامل ہیں جن کا تعلق صوبہ کنڑ کے ناڑے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مقامی افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے مقامی افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کو اپنے گھروں میں جگہ دینے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ بھی قانون کے شکنجے میں لائے جائیں گے۔ دریں اثناء
ارسون میں گزشتہ روز پولیس کی گشت پارٹی پر فائرنگ کے واقعے کی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کی تفصیلات جلد ہی میڈیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات