چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انورالحق نے کہا ہے کہ گولین ویلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جوکہ نہ صرف چترال شہر کے قریب واقع معروف سیاحتی مقام ہے بلکہ یہ قدرتی وسائل کا خزانہ ہے جہاں آبی وسائل سے لے کر معدنی وسائل اور حیاتیاتی تنوع موجود ہے اور یہ وادی گزشتہ سالوں قدرتی گلوف جیسی قدرتی آفت سے بھی دوچار ہوئی تھی۔ منگل کے روز گولین وادی میں کھلی کچہری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کے مسائل کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ان کی تسلی کے مطابق حل کرنے کی پالیسی بنارکھی ہے جس پر عملدرامد جاری ہے اوراس بات کو بھی یقینی بنائی جائے گی کہ ہر افسراپنے آپ کو عوام کا خادم تصور کرے اور اس پر عمل بھی کرے۔ اس موقع پر انہوں نے وادی کے عوام سے ان کے اجتماعی مسائل معلوم کرنے کے بعدبعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر موجود مختلف محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کردئیے جبکہ دوسرے مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاکر جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص چودھری کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقامی افراد کے نشاندہی کردہ مسائل پر محکمہ کے افسران کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ہدایت کردی۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹر فیاض رومی، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر فشریز شکیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ لویر چترال جواد خان موجود تھے جبکہ دیگر محکمہ جات کی طرف سے کم رینک کے افسران اور اہلکار شریک ہوئے۔ وادی کے مسائل بیان کرنے والوں میں مقامی رہنما صفدر علی کاش، ولی الرحمن، سفیر اللہ اور دوسرے نمایان تھے جنہوں نے واپڈا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، فشریز، زراعت، معدنیات اور ٹی ایم اے سے متعلق مسائل کا ذکرکیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایاکہ ایک طرف تو حکومت نے1998میں گولین گول کو کمیونٹی گیم ریزرو ڈیکلئیر کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں معدنیات کی لیز دینا اور باہر سے یہاں آکر چراگاہ میں بکریاں چرانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے جس سے سیلاب کی صورت میں قدرتی آفات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات