چترال (نمائندہ چترال میل) چترال بازار میں ہتھ ریڑھی میں سامان اٹھاکر محنت مزدوری کرنے والے معمر شخص کو ان کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایا کہ حضرت شاہ ولد خیر اللہ خان ساکن سہن ایون عمر تقریباً 61سال کو بائی پاس روڈ کے قریب ان کی رہائشی کمرے میں مردہ حالت میں پایاگیاجس پر پولیس نے ان کی لاش کی پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا اور ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کرکے مختلف زایوں سے موت کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کی تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے اور نہ ہی ان کے رشتہ داروں نے کسی پر دعویداری کردی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ متوفی نے کوئی شادی نہیں کی تھی اور بال بچوں کے بغیر تن تنہا زندگی گزار رہا تھا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات