مکتوب چترال۔۔۔۔بشیر حسین آزاد۔۔۔۔۔ایماندار آفیسر
آج کل معاشرہ اتنا بگڑا ہوا ہے کہ باکردار افراد خال خال ملتے ہیں اور خواب لگتے ہیں۔معاشرہ ایک ہجوم ہے جو جہان پرہے اس کی شناخت نہیں اگر ہے بھی تو بہترین کردار اس کی شناخت نہیں۔دھندہ، بد عنوانی، بے ایمانی اس کی شناخت ہے اس کو ”چالاکی ” کا نام دیا جاتا ہے جو معاملات اور کردار کا کھرا ہے وہ یا تو ناکام ہے یا تنہا۔۔اس کی زندگی میں کو?ی رنگ نہیں ہوتا ہے اور پھر وہ اس ”ہجوم ”میں مقام کہاں ڈھونڈے۔۔انسانیت سے عاری اس معاشرے میں بعض کردار جو انسانوں کی شکل میں ہوتے ہیں موتی ہوتے ہیں اور موتی لگتے ہیں گلشن انسانیت میں وہ نسترن ہیں سفید گلاب جن کی خوشبو سے ماحول معطررہتا ہے۔انسانیت کا اگر کو?ی نام باقی ہے تو ان کی وجہ سے۔آج میں ایک ایسے ” Hero”کا ذکر لے کے بیٹھاہوں جو واقعی ” خوابوں کا شہزادہ ” ہے۔ان کے کردار کی خوبصورتی اور مثالیت کہیں نہ ملے۔۔یہ سیفور خان صاحب ہیں جو ریونیو کے تحصیلدار ہیں وہ تین سال تک چترال میں تحصیلدار رہے۔۔میرے گھر میں ان کا قیام رہا میں نے ان کو بہت قریب سے دیکھا۔۔ہمارے معاشرے میں انتظامیہ اور انتظامیہ کے آفیسروں کی اپنی دنیا ہوتی ہے ان کے پاس اختیار ہوتا ہے اور وہ اس اختیار کو استعمال کرنے میں آزاد ہوتے ہیں۔اب یہ ان پہ منحصر ہے کہ اس کو استعمال کیسے کرتے ہیں۔اتظامیہ میں ”ریونیو” ایسا ادارہ ہے کہ اس کا تعلق ہر قماش کے لوگوں سے ہوتا ہے خواہ وہ کاروباری ہوں ٹھیکہ دار ہوں یا عام بازار کے دکاندار وہ سبزی فروش ہوں قصاب ہوں یا چھاپڑی لگاتے ہوں اگر ریوینیو آفیسر اپنی ڈیوٹی سے مخلص اور کھرا سچا نہ ہو تو اس کے وارینیارے ہوتے ہیں لیکن یہ ریوینو آفیسر کسی اور مٹی کے بنے ہو? تھے۔سیفور خان نے نوکری محکمہ فیشری سے شروع کی اور بعد میں مرادن ڈی سی آفس میں رہے اور ترقی کرکے تحصیلدار بن گ?۔آپ مردان کے رہنے والے ہیں چھ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔۔بیٹیاں اعلی تعلیم یافتہ ہیں دو ڈاکٹر اور ایک لکچرار یے، بیٹے پڑھ رہے ہیں گھر میں دینی ماحول ہے اس دورانتشار میں مکمل دین ان کے گھر میں ہے۔دنیاداری واجبی سی باقی وقت میں گھر میں نماز روزہ اور قران پاک کی تلاوت کے علاوہ کو?ی سرگرمی دیکھنے کو نہیں ملتی۔گھر کا ماحول دیکھ کر قرون اولی یاد آتا ہے۔میں نیتحصیلدار صاحب کی ذات کومکمل شریعت کا پابند پایا۔۔۔دسترخوان میں ہر لقمے کے ساتھ بسم اللہ پڑھتا۔نماز تہجد تک قضا نہ ہوتی۔جھوٹ کا ایک حرف زبان پر نہ آتا۔اپنی ڈیوٹی سے بے مثال مخلص تھے۔بازار آتے تو دکاندار ڈرتے لیکن کبھی کسی کو ڈانٹا نہیں سخت زبان استعمال نہیں کی۔آرام سے سمجھاتا تو کچھ برا کرنیوالے تڑپ کے رہ جاتے پھر ان سے غلطی کی گنجائش نہ ہوتی۔ان کی زبان، قلم اور ہاتھ سے سب محفوظ تھے۔۔ان کے کردار کی خوشبو سے سب معطر تھے۔اگر وہ کسی سبزی فروش میوہ فروش کے پاس کچھ خریدنے کھڑے ہوتے تو لرزہ بر آندام رہتے۔قیمت میں ہ?را پھیری کرنے کی کسی کو جرآت نہ ہوتی نہ مفت کی آفر کر سکتے جیسا کہ کلچر ہے۔ان کا قلم حق و انصاف کی تلوار تھی۔وہ ہمہ تن آخرت کی فکرمیں رہتے اللہ ان کے ل? آسانیاں پیدا کرتا اور زندگی عافیت میں گزرتی۔انہوں نے کبھی اپنے عہدے سے ناجائز فا?دہ نہیں اٹھایا۔حکام بالا کبھی اس کیکھرے پن سے کڑھتے مگر اظہار نہ کر سکتے۔ان کی بے مثال ایمانداری ان کا ہتھیار تھا۔تحصیلدار صاحب اقبال کی زبان میں ”کم آمیز ” تھا تنہا?ی اس کے ل? نعمت سے کم نہ ہوتی۔انہوں نے کوشش کرکے دنیا کے دھندوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا تھا۔ان کی زبان حق وصداقت کا نما?ندہ ہوتا انہوں نے ناحقی اور ناانصافی کو اپنی زندگی سے نکال دیا تھا اس اندھیر نگری میں وہ روشنی کا ایک منارہ تھا اور اس گٹھا ٹوپ اندھیریمیں ایک چراغ تھا۔تحصیلدار صاحب کا تبادلہ ہوا لیکن انہوں نے مہذب چترال کوبلند کردار کا ایک تخفہ دے دیا۔ایمانداری کی ایک سند چھوڑ گیا وہ ایک سنگ میل تھے اور سادگی و پرکاری کیسرخیل۔۔انہوں نیمیرے گھر میں بلند کردار اور دینداری کی خوشبوبسائی۔ان کی صحبت میں میری زندگی میں اصلاح آ گ?ی وہ میرے ل? مسیحا کا کام کر گیا۔وہ جہان بھی رہے اللہ ان کو شاد و آ بادرکھے۔۔۔۔
مت سہل ہمیں جانو،پھرتا ہے فلک برسوں۔۔
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات