چترال (نما یندہ چترال میل) خراب موسم بارش اور سیلاب کے باوجود عیدالفطر کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے چترال آنے والے سیاحوں کی تعدادگزرے عیدین اور کالاش تہواروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی۔ اور آمد کایہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گذشتہ رات شدید بارش کے دوران بھی سیاحوں کے قافلوں کا کالاش ویلیز جانے کا سلسلہ جاری رہا۔لیکن راستے میں برساتی نالوں میں سیلاب آنے کے سبب سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ تاہم پولیس اور مقامی لوگوں کے بھر پور تعاون کی بدولت روڈ جزوی طور پر روڈکھول دیے گئے ہیں۔ رمبور ویلی کے ایک مقامی سوشل ورکر فتح اللہ نے میڈیا کو بتایا۔ کہ رمبور ویلی میں کئی مقامات پر برساتی نالوں میں سیلاب آنے سے روڈ بند ہوئیتھے۔ لیکن ایس ایچ او تھانہ رمبورمجیب الرحمن نے بارش کی پرواہ نہ کرتیہوئیاپنے جوانوں کو ساتھ لے کر مقامی لوگوں کے تعاون سے روڈ صاف کئے۔ اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہوٹلوں تک پہنچانے میں مدد دی۔ جبکہ مقامی لوگوں نے کئی سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دے کر ان کی مہمان نوازی کی۔ ذرائع کے مطابق کالاش ویلی بمبوریت میں بھی تنگ سڑک کی وجہ سے گاڑیاں پھنسی رہیں۔ اور قریب ہوٹل کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر لشٹ بوخت، ودوس اور پہلواناندہ گاوں کے باسی سیاحوں کو بارش سے بچانے کیلئے اپنے گھروں میں لے گئے۔ اور مقامی روایت کے مطابق ان کی مہمان نوازی کی۔ خصوصا سیاح فیملیوں کو ترجیحی طور پرگھروں میں پناہ دی گئی۔ اور ان کا مکمل خیال رکھا گیا۔ حالیہ عید کے دوران ایون پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی ایس پی ایون سرکل عتیق الرحمن کی سربراہی میں تھانہ ایون، بمبوریت اور رمبور کے آفیسرز اور جوان الرٹ رہے۔ اور سیاحوں کو رہنمائی اور بھر پورمدد فراہم کرکے ان کے سفر کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خصوصا ضلعی ٹریفک انچارج ادریس احمد بیگ کی قیادت میں ٹریفک کے جوانوں نے دن رات ایک کرکے اور بغیر آرام اور کھانیپینے کے خدمات انجام دیں۔ جس پر عوام نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے عید الفطر کے موقع پر کامیاب حکمت عملی ترتیب دینے پر ڈی پی او چترال سونیہ شمروزخان اور پولیس کے دیگر آفیسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔ اور آئی جی خیبر پختوخوا، ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ڈی پی او چترال سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ جتنے بھی پولیس آفیسران اور جوان خصوصا ٹریفک وارڈنز عیدکی خوشیوں میں اپنے گھر والوں سے دور سڑکوں پر گردو غبار کے ماحول مں ں کھانے پینیاور آرام سے محروم دن رات احسن طریقے سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے خدمات انجام دی ہے۔ ان کو خصوصی ایوارڈز و انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات