چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں ٹریفک کے تین مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے لیکن معجزانہ طور پر گاڑی میں سوار محفوظ رہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق چارسدہ سے عید کی چھٹیوں میں آؤٹنگ کے لئے چترال آنے والے پانچ دوستوں کی گاڑی بے قابو ہوکر عشریت کے مقام پر نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار افرد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک کے دوسرے حادثے میں چترال شہر کے نواحی گاؤں شاڈوک کے مقام پر ژوغور جانے والی موٹر کار کو پہاڑی پتھر لگنے کی وجہ سے دریا چترال کے کنارے جاگری لیکن ڈرائیور عبادالرحمن معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ریسکیو 1122نے گاڑی کو دریا سے نکال کر مالک کے حوالے کردی۔ اسی طرح سینگور گاؤں میں بھی کرولا کار نالے میں گرگئی جس میں صرف ڈرائیور سوار تھا جوکہ محفوظ رہا لیکن گاڑی کو بہت ذیادہ نقصان پہنچا۔
چترال (نما یندہ چترال میل) عیدالفطر کے بعد چترال میں ملکی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جوکہ ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں سے یہاں خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے پہنچ رہے ہیں جبکہ ان سیاحوں کا سوفیصد کالاش وادی بمبوریت ضرور جاتے ہیں۔ چترال شہر میں مختلف ہوٹل مالکان اور ٹیکسی ڈرائیور وں کا کہنا ہے کہ اس سال عید کے موقع پر چترال آنے والے سیاحوں کی تعداد پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں کہیں ذیادہ ہے اور انہوں نے یہ بات بھی خصوصی طور پر نوٹ کی ہے کہ ان سیاحوں میں سے 80فیصد سے ذیادہ کے پاس موٹر کار، جیپ یا موٹر سائیکل کی شکل میں اپنی ٹرانسپورٹ کا انتظام موجود ہے جبکہ اچھی خاصی تعداد کے پاس کیمپنگ کا سامان بھی دیکھے گئے ہیں۔ عید الفطر کے بعد وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کی وجہ سے سیاح بہت ہی لطف اندوز ہورہے ہیں اور علاقے کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سنے جارہے ہیں۔ چترال شہر میں ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کی اکثریت کی بندش سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کی وجہ سے ہوٹل اور ریسٹوران کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ کالاش وادی بمبوریت اور رمبور کو جانے والی سڑک پر ٹریفک کا زبردست رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ وادیوں میں ہوٹلوں پر بھی رش بڑھ گئی ہے۔ تینوں کالاش وایوں میں 12مئی سے شروع ہونے والی چیلم جوشٹ فیسٹول کی وجہ سے ان وادیوں میں گہماگہمی پہلے سے زیادہ بتائی جا تی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





